0

والدین نے بیٹی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی جانئے دلخراش واقعہ کی تفصیلات

گجرانوالہ (ویب ڈیسک)پسند کی شادی کی مبینہ خواہش پر والدین نے بیٹی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔والدین کے بیٹی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کا دلخراش واقعہ گوجرانوالہ میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں میو اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔حکام کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والدین کو گرفتار کر کے پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی اپنے شادی شدہ رشتے دار سے شادی کی خواہش مند تھی۔پولیس کے مطابق لڑکا پہلے سے شادی شدہ ہونے کی وجہ سے والدین نے اس کی خواہش کی مخالفت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں