0

ایسا واقعہ سن کر انسانیت شرما جائے؛واقعہ کب اور کہاں رونماء ہوا

لکھنئو(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع پانی پت میں 2 افراد نے گھر میں گھس کر خاتون کو گولیاں مار دیں، خاتون زخمی حالت میں گھر سے باہر آئی اور پڑوسیوں سے مدد مانگی تو انہوں نے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پانی پت میں 35 سالہ خاتون گھر کی پہلی منزل پر مقیم تھی۔ 2 نامعلوم افراد اس کے گھر میں زبردستی گھسے اور اسے گولیاں مار دیں۔ خاتون کو ایک گولی سینے اور ایک کمر میں لگی جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔

خاتون زخمی حالت میں نیچے اتر کر گھر سے باہر آئی اور پڑوسیوں سے بس سٹاپ تک پہنچانے کیلئے مدد مانگی لیکن کسی نے اس کی مدد نہیں کی جس کے بعد وہ خود ہی 350 میٹر چل کر بس سٹاپ پہنچی اور وہاں سے رکشہ لے کر 12 کلومیٹر دور ہسپتال گئی۔ ہسپتال میں خاتون کی حالت نازک ہونے پر اسے ضلع روہتک ریفر کردیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں