0

حکومت نے شادی کے منتظر دلہا،دلہنوں پر بجلیاں گرا دیں؛یہ کام دولہا دلہن شادی کی تقریب نہیں کر سکیں گے ؟ حکومت نے بڑی پابندی لگا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے پیش نظر شادی کی تقریب میں دلہا دلہن اور ان کے گھر والوں پر روایتی طریقے سے مبارکبادیں وصول کرنے پر پابندی لگادی ہے۔ این سی او سی نے ملک بھر میں شادی کی تقاریب کے انعقاد کے حوالے سے ضابطہ کار جاری کردیا ہے، جس کے مطابق شادی کی تقریب بند کمرے یا ہال کے بجائے کھلی فضا میں ہوگی، شادی کی تقریب کے لیے جگہ کا انتخاب لوکل ہیلتھ اتھارٹی کی مشاورت سے ہو گا، تقریب میں قالین یا غالیچوں کا استعمال نہیں ہوگا۔ شادی کی تقریب زیادہ سے زیادہ ایک ہزار مہمان شرکت کر سکیں گے اور ان کے مابین 6 فٹ کا فاصلہ ہوگا۔ دلہا، دلہن اور ان کے گھر والے روایتی طریقے سے مبارکبادیں وصول نہیں کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں