0

پاکستان کا ایسے ملک کے خصوصی دستوں کی مشترکہ مشقوں ”جان کر مودی کے………..

راولپنڈی (ویب ڈیسک )آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستان اور روس کے خصوصی دستوں کی مشترکہ مشقوں ” دروز بہ 5“ کا تربیلا میں آغاز ہو گیاہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں دونوں ممالک کی افواج کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی جبکہ تربیلا میں ہونے والی دروزبہ 5 کی افتتاحی تقریب میں دونوں ملکوں کے ترانے بھی بجائے گئے ۔پاکستان اور روس کی خصوصی فورسز دو ہستوں پر محیط انسداد دہشتگردی مشقوں میں شریک ہیں ۔افتتاحی تقریب میں رشین فیڈریشن کے سفیر دانیلا گنچ نے بھی شرکت کی ۔دروزبہ 5 کا مقصددونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کو مزید بڑھانا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں