0

انار کے جوس کے حیران کُن فوائد جن سے ابھی تک ہم ناواقف ہیں

لندن(ویب ڈیسک)خوش ذائقہ جنتی پھل انار کے حوالے سے حدیثِ نبوی ﷺ ہے کہ انار کھانا نظام ہاضمہ کو مضبوط کرتا ہے لہذا اس موسم میں آسانی اور مناسب قیمت میں دستیاب اس پھل کا استعمال عادت بنالینا چاہئے۔

انار کے جوس کے فوائد کیا ہیں اس حوالے سے جانتے ہیں.طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سات اونس انار کا جوس روزانہ پانچ فیصد کے حساب سے سسٹولک بلڈ پریشر کو نیچے کرتا ہے۔ اس کے علاوہ انار کا جوس پینا دانتوں کو کیڑا لگنے سے بچانے کا ایک قدرتی حل بھی ہے۔انار کا تازہ رس پینے سے بند رگیں بھی کھلنے لگتی ہیں۔ جبکہ نزلہ زکام میں بھی اس کا جوس انتہائی مفید ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں