0

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کب وطن واپس پہنچیں گی ،مداحوں کے لئے بڑی خبر

کراچی(ویب ڈیسک)ایک کروڑ سے زائد مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا آج اپنے آبائی وطن پہنچ جائیں گی۔گزشتہ چند ماہ سے فیملی کے ہمراہ جاپان میں رہنے والی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا چند ہی گھنٹوں میں پاکستان پہنچ جائیں گی اور اس حوالے سے اُنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گاڑی میں بیٹھی ائیرپورٹ جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں