0

کرونا کی دوسری لہر نے تو پاکستانیوں پر قیامت ڈھا دی ایک دن میں اتنی ہلاکتیں ہو گئیں کہ جان کر پاکستانی سکتہ میں چلے جائیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں مزید 25 مریض انتقال کرگئے ، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 436نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا سے اموات و کیسزمیں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 25 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 968 ہوگئی ہے ۔ ملک میں‌ اب تک کورونا کے3 لاکھ 43 ہزار 189کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں، پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 17ہزار 804 ہوگئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں