0

خورشید شاہ کو بڑا صدمہ 4 دن کے لئے پے رول پر رہا کر دیا گیا

سکھر(ویب ڈیسک) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو چار روز کے لیے پے رول پر رہا کردیا گیا۔خورشید شاہ کو بھتیجی کے انتقال پر اس کی تدفین اور دیگر رسومات میں شرکت کے لیے چار روز کے لیے پے رول پر رہا کر دیا گیا۔ خورشید شاہ 7 نومبر سے 11 نومبر تک پے رول پر رہیں گے۔محکمہ داخلہ سندھ نے خورشید شاہ کی پے رول پر رہائی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ خورشید شاہ کی پے رول پر رہائی کے دوران سکھر پولیس ان کی نگرانی کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں