0

کرونا وائرس نے وائٹ ہائوس کو ہلا کر رکھ دیا’اعلیٰ حکومتی عہدیدار بھی کرونا وائرس کا شکار

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے چیف آف اسٹاف مارک میڈوز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کے چیف آف اسٹاف مارک میڈوز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
61سالہ مارک میڈوز کا کہنا ہے کہ انہیں کورونا الیکشن کے بعد ہوا۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو وائٹ ہاؤس میں اپنے اتحادیوں اور حامیوں کےایک اجتماع سے خطاب کیا تھا تو اس دوران مارک میڈوز مجمعے میں شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں