0

بلاول بھٹو انٹرویوپر پیپلز پارٹی نے بھی خاموشی توڑ دی تفصیلات جانئے

کراچی(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے انٹرویو کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، بلاول بھٹو کا بیانیہ پی ڈی ایم کے ایجنڈے کا تسلسل ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے انٹرویو پر وضاحتی بیان دیتے ہوئےپیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور سول سپرمیسی کیلئے پیپلزپارٹی کی تین نسلوں کی جدوجہد ہے،سولین بالادستی کی جدوجہد میں ہم نے اپنے دو عظیم لیڈراور ہزاروں جیالے کھو دیے، بلاول بھٹو کے انٹرویو کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، بلاول بھٹو کا بیانیہ پی ڈی ایم کے ایجنڈے کا تسلسل ہے،پی ڈی ایم کا جنم بھی پیپلز پارٹی کی اے پی سی کے مشترکہ اعلامیہ سے ہوا، پی ڈی ایم میں دراڑیں ڈالنے والے ناکام ہونگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں