0

کرونا وائرس کی شدید دوسری لہر بڑے ائیر پورٹ کو پروازوں کے لئے بند کرنے کا فیصلہ

مانچسٹر (یاسرعلی خان)لاک ڈاؤن کے بعد مانچسٹر ایئرپورٹ کے دو ٹرمینلز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد 465 ملازمتوں میں کمی ہو سکتی ہے ۔مانچسٹر ائیرپورٹ کی انتظامیہ کی جانب سے عارضی طور پر دو ٹرمینلز بند کرنے سے مسافروں کی تعداد میں نمایاں کمی کا سامنا کرنا پڑے گا ، بدھ سے اگلے نوٹس تک تمام پروازیں ٹرمینل ون سے چلائی جائیں گی۔

یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے دوسرا قومی لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔ ہوائی اڈے کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ وبائی بیماری ایک ‘بے مثال چیلنج’ پیدا کررہی ہے۔گذشتہ ماہ ہوائی اڈے کے اعلان کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ 465 ملازمتوں میں کمی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں