0

پیپلزپارٹی30دسمبرسے20جنوری تک ن لیگ کےساتھ نہیں چلےگی بڑے دعوٰی نے مولانا فضل الرحمٰن کو ہلا کر رکھ دیا

کراچی(ویب ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم جیسے سیاست کو لیکر جارہے ہیں وہ بند گلی کی طرف جا رہی ہیں، پیپلز پارٹی 30 دسمبر سے 20جنوری تک ن لیگ کےساتھ نہیں چلےگی۔وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں ریلوے سے متعلق میٹنگ تھی، قبضوں کامعاملہ سنجیدہ ہے،کراچی میں ریلوے اراضی پر قبضہ ختم کرنا چاہتے ہیں، 14 کلو میٹرتک کے سی آر ٹریک کو کلیئر کر دیا، کے سی آرپرتیارہوں،ریلوے اپناکام کررہی ہے،ریلوے کی تمام زمینیں ہماری ہیں، تمام لوگ کلیئرکریں یاہم سے ریلوے قوانین کے مطابق ٹینڈر کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے کی پانچ فریٹ ٹرین پرائیوٹ کی ہیں تمام تر فریٹ ٹرین پرائیویٹ کرنے جارہا ہوں،15کوچزتیارکی ہیں ٹوٹل 40 کوچزچلائیں گے، ٹیکنیکل لوگوں اورڈرائیورس کی مالی مراعات میں اضافہ کیا ہے،تمام پینشنرزکو جلد 6 ارب روپے کے پینشن دوں گا۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا ہے وہ نیب کیسز اور این آر او کے علاوہ تمام تر چیزوں پر بات کرنے کو تیار ہیں، سیاستدان مل بیٹھ کر فیصلہ کرتا ہے تو اس کے بہتر نتائج مل سکتے ہیں،ملک میں مارشل لاء نہیں آسکتا، عمران خان 5 سال پورے کرے گا، میں فروری میں آپ کو آکر بتاؤ گا عمران خان 5سال پورے کرنے جا رہا ہے، نواز شریف اور مریم جیسے سیاست کو لیکر جارہے ہیں وہ بند گلی کی طرف جا رہی ہیں، پیپلزپارٹی30دسمبرسے20جنوری تک ن لیگ کےساتھ نہیں چلےگی، کل بلاول نئے زور دار بیان دیا ہے،بلاول نے ذمہ دارآنہ سوچ کا عندیہ دیا ہے، بلاول نے کہا پی ڈی ایم میں فوج کو نشانہ بنانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں میدان سجاہے،گلگت بلتستان میں تمام جماعتیں بھرپور حصہ لے رہی ہیں،دیکھتےہیں ہارنےوالےشکست تسلیم کریں گےیانہیں،15 کےبعد نئی باتیں سننے کوملیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں