0

چوہدری شجاعت حسین صحت مریم نواز شریف نے پیغام جاری کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز شریف نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے لیے دعا کی۔پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے لیے دعا کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے کہا کہ ’اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہےکہ چوہدری شجاعت حسین جلد روبہ صحت ہوں۔‘چوہدری شجاعت کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیاواضح رہے کہ چوہدری شجاعت حسین کا لاہور کے سروسز اسپتال میں طبی معائنہ جاری ہے۔اُن کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کوکئی روز سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، سانس لینے میں دشواری بڑھنے پر اُنہیں اسپتال لے جایا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں