0

عوام ہوشیار باش ہیکرز پاکستان میں واٹس ایپ صارفین کو نشانہ بنانے کیلئے سرگرم؛ہیکرز کا طریقہ واردات کیا ہے جانئے حیران کن انکشاف

کراچی (ویب ڈیسک) ہیکرز نے پاکستان میں سمارٹ فون کے معروف ترین میسنجر واٹس ایپ پر حملہ کر دیا ہیکرز صارفین کو فوڈ بھیج کر اس کا اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہیکرز ایک نئے طریقے سے واٹس ایپ صارفین کے اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، اس کے لیے ہیکر ایک نمبر سے صارف کو واٹس ایپ پر ایک پیغام بھیجتا ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ 6 ہندسوں کا ایس ایم ایس کوڈ غلطی سے بھیج دیا گیا ہے، ہیکر صارف سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس ایس ایم ایس پر لکھا ہوا کوڈ اس کنٹیکٹ نمبر پر بھیج دیں اور آپ جیسے ہی یہ کوڈ اس کنٹیکٹ کو بھیجتے ہیں تو آپ کا واٹس ایپ ہیک ہو جاتا ہے۔اب تک واٹس ایپ ہیک کیے جانے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں، ماہرین نے صارفین کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ دوست یا جاننے والے کے نام سے میسج میں کوڈ مانگا جائے تو ہرگز جواب نہ دیں کیونکہ میسج پر کسی کو کوڈ دیتے ہی آپ کا واٹس ایپ ہیک ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں