0

حکومت کہے تومنٹوں میں یہ بحران ختم کر سکتا ہوں جہانگیر ترین نے حکومت کو ناقابل یقین پیشکش کر ڈالی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے چینی بحران کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا جے ڈی ڈبلیو گروپ چینی کی قلت ختم کرنے اور قیمت میں کمی لانے کے لیے حکومت سے ہر ممکن تعاون کرے گا۔جہانگیر ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ بات واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ جے ڈبلیو شوگر ملز حکومت پنجاب کے 10 نومبر کو گنے کی کرشنگ شروع کرنے کے فیصلے کے خلاف کسی بھی عدالتی پٹیشن کا حصہ نہیں، میری تمام 6 شوگر ملز، بشمول ان کے جو سندھ میں واقع ہیں، 10 نومبر سے کرشنگ کا آغاز کر دیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں