0

قتل کی لرزہ خیزواردات 3 سگے بھائی قتل جانئے افسوس ناک واقعہ کی تفصیلات

سیالکوٹ(ویب ڈیسک)تھانہ بمبانوالہ کی حدود میں دیرینہ دشمنی پر 3بھائیوں کو قتل کردیا گیا جبکہ باپ شدید زخمی ہے۔
جی این این کے مطابق سیالکوٹ کےتھانہ بمبانوالہ کی حدود میں دیرینہ دشمنی پر 3بھائیوں کو قتل جبکہ باپ کو شدید زخمی کر دیا گیا۔ملزموں نےتین بھائیوں اور باپ کو باندھ کر چھریوں کے وار کئے اور فائرنگ کی ۔ملزمان ویڈیو کال پر کسی شخص کو ہلاکتوں کی تصدیق کرواتے رہے ، پولیس کے پہنچنے تک تینوں بھائی موقع پر دم توڑ گئے جبکہ سیالکوٹ باپ کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی احسان اور الطاف گلزار کی پرانی دشمنی چلی آ رہی تھی، درخواست وصول ہوتےہی مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔ ڈی پی او سیالکوٹ حسن اسد علوی نے ایس پی انویسٹی گیشن محمد عمران کی سربراہی میں 3 ٹیمیں تشکیل دے دیں ۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں روانہ کردی گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں