0

کورونا کی دوسری لہر، شادی کے خواہشمند افراد کے لیے بری خبر آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)کورونا کی بڑھتی ہوئی نئی لہرکے پیش نظر این سی او سی نے اہم فیصلے کیے ہیں،این سی او سی نے بند جگہوں پر شادی کی تقریبات پر 20نومبر سے31جنوری 2021تک پابندی عائد کر دی ہے۔سرکاری و نجی اداروں کے 50فیصد عملے کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ملک میں کورونا کی بڑھتی ہوئی دوسری لہر کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈسنٹر کی جانب سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ این سی او سی نے بند جگہوں پر شادی کی تقریبات پر 20نومبر سے31جنوری 2021تک پابندی عائد کر دی ہے ، این سی او سی کے مطابق شادی کی تقریبات کھلی فضا میں ہوگی ، آؤٹ ڈورشادی میں ایک ہزار سے زائد افراد کی شرکت ممنو ع ہوگی،شادی کی تقریبات میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد بنانا لازمی ہو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں