0

وہی ہوا جس کا ڈر تھا پیپلز پارٹی کا پی ڈی ایم سے الگ ہونے کا خدشہ جانئے تہلکہ خیز خبر کی تفصیلات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے پیپلز پارٹی کا پی ڈی ایم سے الگ ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا، انہوں نے کہا کہ اگر میاں نواز شریف کی بات حقائق کے برعکس اور ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ ثابت ہوئی تو پی ڈی ایم سے پیپلز پارٹی اپنا راستہ الگ کر لے گی، انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جب سے ادارے کے سربراہ کا نام لینا شروع کیا ہے تب سے خود کو پیپلز پارٹی پی ڈی ایم سے تھوڑا الگ رکھ رہی ہے۔ معروف صحافی نے دعویٰ کیا کہ کراچی جلسے میں بھی وہ اداروں کے خلاف گفتگو کرنے جا رہے تھے لیکن بلاول بھٹو اور آصف زرداری نے نواز شریف کو ایسا کرنے سے منع کیا۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ جلسے میں فوجی قیادت کا نام لینا نواز شریف کا ذاتی فیصلہ تھا، نام سن کر دھچکا لگا ،نوازشریف تین بار ملک کے وزیر اعظم رہے ہیں ،یقین ٹھوس ثبوت کے بغیر نام نہیں لئے ہونگے ،انتظار ہے وہ کب ثبوت پیش کریں گے،عمران خان کی حکومت لانے کی ذمہ داری کسی شخص پر نہیں ڈالی جا سکتی،نواز شریف اپنے طریقے سے بات کر سکتے ہیں جوانکا حق ہے،میں اپنے طریقے سے بات کروں گا،عمران خان اداروں کو اپنی ٹائیگر فورس کے طور پر استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ادارے بدنام ہوتے ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں