0

ق لیگ سے ناراضگی وزیر اعظم خود میدان میں کود پڑے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) حکومت نے مسلم لیگ (ق) کے تحفظات دور کر نے کا فیصلہ کیا ہے حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ق) کی قیادت چودھری برادران اور طارق بشیر چیمہ سے رابطہ کرکے ان کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر شفقت محمود کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ق) اتحادی ہے، ان کے تحفظات کو دور کریں گے۔ ہم اپنے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اتحاد میں شکوے اور تحفظات پیدا ہوتے رہتے   ہیں۔ وزیراعظم نے اتحادیوں کے معاملات پر اسد عمر، پرویز خٹک اور چودھری سرور پر مشتمل کمیٹی قائم کر رکھی ہے ذرائع کے مطابق نے کہا ہے کہ ق لیگ اتحادی ہے اس کے تحفظات دور کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں