0

نواز شریف فوج کو کہہ رہا ہے بغاوت کرو؛بڑا الزام عائد کر دیا گیا

سوات(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے بڑے ڈاکو اکٹھے ہوگئے، لندن میں بیٹھے شخص نے این آر او کیلئے بڑی کوشش کی، نواز شریف فوج کو کہہ رہا ہے بغاوت کرو، اداروں پر حملہ کیا جا رہا ہے، ان سے بڑا کوئی ملک دشمن نہیں، مشرف نے این آر او دے کر سب سے زیادہ ظلم کیا۔ سوات میں عوامی اجتماع سے وزیراعظم عمران خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سارے ڈاکو اکٹھے ہو گئے ہیں، ڈاکو کہتے ہیں ہم پیسہ واپس نہیں کریں گے، سارے ڈاکوؤں کا نام لیا، ڈیزل کا نہیں لیا، یہ جانتے ہیں عمران خان این آر او نہیں دے گا، ایک ڈاکو لندن میں بیٹھا ہے، ایسے چہرے بناتے ہیں کہ سب کو ترس آ جاتا ہے، نواز شریف اپنا پیسہ بچانے کیلئے فوج میں بغاوت کی کوشش کر رہا ہے، یہ پیسوں کا پجاری ہے، ملک میں فیصلہ کن وقت آگیا، آج دونوں اپنی کرپشن بچانے کیلئےاکٹھے ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا شاندار استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں، سوات مکمل طور پر بدلنے والا ہے، اس قسم کی خوشحالی آ رہی ہے جو پہلے سوات میں نہیں آئی، خیبرپختونخوا حکومت نے نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی، سیاحت بہت تھوڑے وقت میں خوشحالی لاسکتی ہے، سیاحت کے باعث بیرون ملک سے پیسہ آئے گا، ڈالر آنے سے ملک میں خوشحالی آئے گی۔ معیشت آگے بڑھ رہی ہے، ایم ایل ون کا معاشی سرگرمیوں میں بہت بڑا ہاتھ ہوگا عمران خان کا کہنا تھا ریاست مدینہ کے اصولوں پر نیا پاکستان بنا رہے ہیں، ہر خاندان 10 لاکھ روپے تک کسی بھی ہسپتال میں علاج کروا سکے گا، علاج کروانے کیلئے گھر مقروض ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ پہلی بار متعارف کروا رہے ہیں، غریب آدمی اقساط پر گھر لے سکے گا۔ وزیراعظم نے کہا پاکستان میں یکساں نظام تعلیم لا رہے ہیں، یکساں نظام تعلیم پاکستان میں پہلی بار ہے، غریب آدمی کے بچے بھی ڈاکٹر، پروفیسر بن سکیں گے، سول پروسیجر ایکٹ کے تحت کیسز کا فیصلہ ایک سال میں ہوگا، عدالتیں زمینوں کے کیسز سے بھری ہوئی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں