0

قومی حکومت کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت بھی بری طرح ناکام ہوچکی ہے؛آفتاب شیرپاؤ

ریاض ( شاہ جہاں شیرازی)سعودی عرب میں قومی وطن پارٹی کے آٹھویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا کہ قومی وطن پارٹی پختونخواہ عوام کی آواز اور انکے مسائل کا حل ہے جس نے ہمیشہ پختونخواہ کے مسائل کو اجاگر کیا ہے اسکے علاوہ پاکستان کے درپیش مسائل کے حل اور قومی سیاست میں اپنا کردار نبھایا ہے آج ملک کا سب سے بڑا مسلہ موجودہ پی ٹی آئی سرکار ہے جس نے اپنی نااہلی سے ملک کو بے شمار مسائل میں الجھا کر رکھ دیا ہے آج ملک بدترین مہنگائی، بے روزگاری کا شکار ہوچکا ہے عوام کو بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں ہم چاہتے تھے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے مگر پی ٹی آئی مزید برسراقتدار رہی تو ملک کو دیوالیہ دے گی اور اپنی نااہلی اور ہٹ دھرمی سے ملک کو مزید پیچیدہ مسائل میں الجھا دے گی اس لئے عوامی طاقت کے ساتھ ملکر اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم اس حکومت سے چھٹکارا چاہتی ہے اور نئے الیکشن کروانے کا مطالبہ کر رہی ہے اور 22 نومبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا جو موجودہ حکومت کے خلاف آخری کیل ثابت ہوگا کیونکہ قومی حکومت کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت بھی بری طرح ناکام ہوچکی ہے تقریب سے سعودی عرب میں قومی وطن پارٹی کے صدر اقبال ودود نے اپنے خطاب میں کہا کہ قومی وطن پارٹی پختونخواہ کی ترقی و خوشحالی چاہتی یے اور پارٹی کے مرکزی رہنماؤں حیات محمد خان شیرپاؤ مرحوم اور آفتاب خان شیر پاو نے ہمیشہ صوبے کی ترقی اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کام کیا ہے قومی وطن پارٹی کے اوورسیز ورکرز نے بھی جس طرح کام کیا ہے وہ بھی قابل تحسین ہے اور پارٹی منشور کو لوگوں تک پہنچانے کا فریضہ سرانجام دے ہیں کورونا وائرس کے دوران سعودی عرب میں سب سے زیادہ پختون کیمونٹی متاثر ہوئی جن کی امداد کے لئے قومی وطن پارٹی دیگر سیاسی و سماجی جماعتوں کے ساتھ امدادی اور فلاحی کاموں میں پیش پیش رہی اور ہمیں ملکر کورونا وائرس سے بچاو کے لئے سعودی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ احتیاطی تدابیر کو اختیار کیا جاے اور لوگوں کو اس جانب راغب کیا جاے سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے اور ہم سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لئے دعاگو ہیں کہ وہ مملکت کی ترقی و خوشحالی میں کامیاب رہیں اور جس طرح ان کی سربراہی میں غیر ملکی ورکرز کے لئے نئی اصلاحات کی گئی ہیں اس سے مزید بہتری آئے گی تقریب سے اکبر بادشاہ، عطامحمد ،الحاج شیر عالم خان، سید نواب خان. تل حیات خان، عبدالستار خان مہمند نے قومی وطن پارٹی کے آٹھویں یوم تاسیس کی مبارکباد دی اور عہد کیا کہ وہ قومی وطن پارٹی کے لئے سیاسی کردار ادا کرتے رہیں گے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ فن دور نہیں جب خیبرپختونخوا میں قومی وطن پارٹی حکومت بنا کر صوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں