0

اناللہ واناالیہ راجعون ؛پیپلز پارٹی سوگ میں ڈوب گئی سینئیر رہنماء انتقال کر گئے

ریاض ( شاہ جہاں شیرازی ) پاکستان پیپلزپارٹی مڈل ایسٹ کے نائب صدر وسیم ساجد اور سعودی عرب ریاض ریجن کے سنئیر نائب صدر یونس ابو غالب کے والد گرامی کا راولپنڈی میں انتقال ہوگیا انا للہ وانا الیہ راجعون. مڈل ایسٹ سمیت سعودی عرب بھر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے عہدیداروں اور جیالوں نے اس دکھ کی گھڑی میں یونس ابو غالب اور وسیم ساجد کے ساتھ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اللہ کے حضور لواحقین کے لئے صبر اور مرحوم کی مغفرت کی دعا مانگ رہے ہیں.

سعودی عرب میں دیگر سیاسی سماجی ادبی اور مذہبی جماعتوں کے عہدیداروں اور ورکرز کی جانب سے بھی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا گیا یے اور کہا کہ اس وقت پوری کمیونٹی غم میں ڈوب گئی ہے اور ہم مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ انھیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں