0

ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین بارے تشیوش ناک خبر موصول کارکنوں سے دعائوں کی اپیل کر دی گئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت کی طبیعت ناساز ہوگئی جس پر انہیں سروسز ہسپتال منتقل کردیاگیا ، سمز کی پرنسپل ڈاکٹر امجد نے بتایا کہ چودھری شجاعت کی طبیعت خطرے سےباہرہے ،انہیں سانس لینے میں دشواری تھیدنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی سروسزہسپتال آئے اور چودھری شجاعت کی عیادت کی۔انہوں نے چودھری شجاعت کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ بتایا گیا ہے کہ پروفیسر کامران چیمہ چودھری شجاعت حسین کے معالج ہیں اور ڈاکٹروں کی ابتدائی تشخیص کے بعد چودھری شجاعت حسین کو نمونیا ہے ، وہ بلاک اے میں داخل ہیں اور ان کے کورونا ٹیسٹ کے نمونے بھی لیبارٹری میں بھجوادیئے گئے ہیں۔ ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ نمونیا کے شدت اختیار کرنے کی وجہ سے انہیں شدید چھاتی کا انفیکشن ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں