0

بلکل ایسے کام کی حمایت نہیں کریں گے؛حکومت کا دوٹوک اعلان سوشل میڈیا صارفین کو ناقابل یقین خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بند کرنے کی حمایت نہیں کریں گے البتہ قومی سلامتی کے معاملات میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام پر بنائی جانے والی وزیراعظم کی ٹاسک فورس کے اجلاس کی سربراہی کرتے ان کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک ایپلیکیشن کو وقتی طور پر بند کردینا مسئلے کا حل نہیں لیکن اس عمل کا مقصد سوشل میڈیا ایپس کو ملکی قواعد و ضوابط کے ماتحت کرنا تھا۔

امین الحق کا مزید کہنا تھا کہ ‘یہ ضروری ہے کہ صحیح سمت میں آگے بڑھا جائے اور ہم ان خطوط کے مطابق بہت محنت کررہے ہیں، صرف سوشل میڈیا ہی نہیں بلکہ کسی بھی میڈیا پلیٹ فارم پر قومی سلامتی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا اور ان کی توہین کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں