0

جہانگیر ترین نے وطن واپس آتے ہی اپوزیشن کو بڑا سرپرائز دے دیا

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین لندن سے لاہور پہنچ گئے، وہ ایمرٹس ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچے ہیں۔جہانگیر ترین لندن سے براستہ دبئی لاہور پہنچے ہیں، وہ تقریباً 7 ماہ علاج کے لیے برطانیہ میں مقیم رہے تھے۔جہانگیر ترین کا وطن واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر گفتگوکرتے ہوئے کہنا ہے کہ علاج کی غرض سے باہر گیا تھا، 7 سال سے ہر سال علاج کے لیے باہر جاتا ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کا کام ہے الزام لگانا، جس کا جواب دینا ضروری نہیں، اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ میرا تمام کاروبار صاف و شفاف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں