0

عدالت نے ٹرمپ کو بڑا دھھجکا دے دیا بڑی درخواست مسترد ؛دنیا کے طاقت ور صدر سر پکڑ کر بھیٹھ گئے

واشنگٹن (ویب ڈیسک)ریاست مشی گن کی عدالت نے ٹرمپ کیمپئن کی ووٹوں کی گنتی رکوانے کی درخواست مسترد کردی۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ووٹوں کی گنتی میں دھاندلی کے الزامات کے بعد ٹرمپ کیمپئن نے ریاست مشی گن کی عدالت میں ووٹوں کی گنتی رُکوانے کی درخواست دی تھی۔مشی گن کورٹ کا تحریری فیصلہ جمعے کو جاری کیا جائے گا۔مشی گن میں الیکٹورل کالج کی تعداد 16ہے، اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق مشی گن میں بائیڈن کامیاب ہوگئے ہیں۔علاوہ ازیں امریکی ریاست جارجیا میں حکام نے صدر ٹرمپ کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کی تردید کردی ہے اور کہا ہے کہ گنتی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کہیں بےضابطگیوں کی شکایت ملی تو تحقیقات کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں