0

سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی کیوں کہ اب یہ کام دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے

ریاض(شاہ جہان شیرازی) سعودی عرب کے پاکستان میں قائم سفارتخانے نے سفری پابندیوں کے باعث نہ جا سکنے والے ورکرز کے ویزوں کی دوبارہ تصدیق کا عمل شروع کردیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق پہلے مرحلے میں ان پاکستانی ورکرز کے پرانے ویزوں کی منسوخی اور نئے ویزوں کے اجرا کا عمل شروع کیا ہے جو کورونا سے قبل جانے کے لیے تیار تھے لیکن سفری پابندیوں کے سبب روانہ نہیں ہو سکے تھے۔خبرکے مطابق سعودی عرب کے سفارتخانے کی جانب سے اس ضمن میں تمام ریکروٹنگ ایجنسیز اور اوورسیز پاکستانیز ایپملائمنٹ پروموٹرز کو جاری کیے گئے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ سفارت خانے میں ورک ویزہ توسیع سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں