0

پائلٹس کے لائسنسز کا اجراءاب اس طرح ہو گا؛سی اے اے نے بڑا قدم اٹھا لیا

کراچی (ویب ڈیسک)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پائلٹس کے لائسنسز کے اجراءسے متعلق اہم فیصلہ کرلیا۔ پائلٹس کے لائسنسز کا اجراءبائیو میٹرک کے ذریعے ہوگا۔ پائلٹس کے امتحان سے قبل رجسٹریشن بھی بائیو میٹرک سے مشروط کردی گئی ہے۔ کپتان کے امتحان سے قبل فلائنگ کلب یا ائیرلائن سے اجازت نامہ بھی لازمی قرار دے دیا گیا۔امتحان دیتے وقت کمپیوٹر سسٹم آن کر نے سے قبل بائیو میٹرک سے تجدید لازمی قرار دے دی گئی،تجدید کے بعد سسٹم آن ہوگا اور پائلٹ امتحان دے سکے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں