0

بے رحم کرونا رکنے کا نام نہیں لے رہا.ہالینڈ اور جرمنی میں ایک اور آفت نے پنجے گاڑ لئے جنگلی حیاتیات بھی متاثرلاکھوں مرغیاں زندہ تلف کر دی گئیں

برلن(ویب ڈیسک)ڈچ حکام ملک کے 2 پولٹری فارمز میں برڈ فلو کا پھیلاؤ روکنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ اسی قسم کے برڈ فلو-ایچ5این8 نے جرمنی کے شمالی علاقے میں مرغیوں اور جنگلی پرندوں کو بھی متاثر کردیا۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق نیدرلینڈز کے مشرقی علاقے پیوفلجک کے فارم اور ایک قریبی فارم میں 2 لاکھ مرغیوں کو ماردینے کا حکم گیا ہے۔ایچ5این8 انسانوں کے لیے انتہائی کم خطرہ ہے لیکن یہ معاشی سطح پر اہم ہے۔ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ لوگوں کو بیمار یا مردہ پرندوں کو چھونے سے گریز کرنا چاہیے، چکن اور انڈوں کو کھانا محفوظ ہے اور اگر اسے بہت اچھے سے پکایا جائے تو وائرس مرجاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں