0

موبائل ایپ کے ذریعے نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والا گینگ ڈرامائی انداز میں گرفتار

لاہور(ویب ڈیسک) شہریوں کی غیر اخلاقی اور نازیبا ویڈیوز بنا کربلیک میل کر کے رقم ہتھیانے والے گینگ کے 3ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔نواں کوٹ پولیس کے مطابق ملزمان پلے اسٹور پر بلیو ایئر ایپ کے ذریعے شہریوں کوبدفعلی کی طرف مائل کرتے تھے۔ملزمان موبائل فونز کے ذریعے رابطہ کر کے اپنے شکار کو کرایے کے مخصوص کوارٹرز میں بلاتے تھے۔جس کے بعد ملزمان نازیبا حالت میں بنائی گئی ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کر شہریوں سے رقم بٹورتے تھے۔ گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم احسن سمیت اس کے 2ساتھی عمر اور نعیم بھی شامل ہے۔مرکزی ملزم احسن لڑکی اور خواجہ سرا کا روپ دھار دکانداروں سے پیٹرول ختم ہونے کا بہانہ بنا کر پیسے ادھار لے لیتا تھا۔ ملزمان بعد ازاں ادھار کی رقم ادا کرنے کے بہانے طے شدہ جگہ پر بلا کرزبردستی نازیبا ویڈیو بنا لیتے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں