0

ٹریفک جام میں پھنسی ایمبولینس کو نکالنے کانسٹیبل دو کلومیٹر تک اس کے ساتھ دوڑتا رہا واقعہ کب اور کہاں پیش آیا

ممبئی (ویب ڈیسک)جنوبی بھارت کے شہر حیدر آباد میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار نے اس وقت لوگوں کی بھرپور داد وصول کی جب اس نے ٹریفک رش میں پھنسی ایک ایمبولینس کو نکالنے اور اسے فوری طور پر اپنی منزل کی جانب روانہ کرنے کے لیے اسکے ساتھ تقریباً دو کلومیٹر تک بھاگتا رہا۔فرائض کی بجا آوری پر مبنی اس کے اس اقدام کو نہ صرف لوگوں نے سراہا بلکہ اسکی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔ گزشتہ روز شام چھ سے سات کے دوران آندھرا پردیش کے دارالحکومت حیدر آباد میں ٹریفک بہت زیادہ جام ہوتا ہے اور سڑکوں پر کافی رش کا وقت ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں