0

وزیراعظم عمران خان کو زبردست جھٹکا قریبی ساتھی ساتھ چھوڑ گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کوآرڈی نیشن آن مارکیٹنگ ڈیویلپمنٹ منرل ریسورسز شہزاد قاسم مستعفی ہوگئے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنی کابینہ کے اہم رکن کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے استعفیٰ منظور کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ شہزاد قاسم کو کو معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن مقرر کیا گیا تھا، اس کے علاوہ انہیں معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن کا اضافی چارج بھی سونپا گیا تھا۔اس سے قبل انہیں پٹرولیم بحران کمیٹی کا چیئرمین بھی تعینات کیا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں