0

کسان اتحاد کے دھرنے میں پولیس کے ہاتھوں زخمی ہونے والے کسان رہنما انتقال کر گئے انتہائی افسوس ناک خبر

لاہور(ویب ڈیسک)ٹھوکر نیاز بیگ پر پولیس کی جانب سے واٹر کینن اور شیلنگ سے بیہوش ہونے والا کسان رہنما جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ فنانس سیکرٹری ملک اشفاق لنگڑیال کسانوں کے احتجاج میں شامل تھے اور پولیس کی جانب سے کیمیکل ملے پانی کے استعمال اور شیلنگ سے بیہوش ہو گیا تھا۔ ملک اشفاق لنگڑیال کو بیہوشی کی حالت میں جناح ہسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ گزشتہ روزدم توڑ گیا۔ اشفاق لنگڑیال کی میت کو پوسٹمارٹم کے بعد آبائی شہر وہاڑی روانہ کر دیاگیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں