0

جہانگیر ترین کب پاکستان واپس آ رہے ہیں ، واپسی کی ٹکٹ بک کروا لی پی ٹی آئی رہنما نے بڑا سرپرائز دے دیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا واپس پاکستان آنے کا فیصلہ، انہوں نے واپسی کی ٹکٹ بک کروا لی ہے، میڈیا ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ وہ رواں ماہ وطن واپس جا رہے ہیں جس کے لیے انہوں نے پاکستان واپسی کی ٹکٹ بھی بک کروا لی ہے۔ جب سے شوگر کمیشن کی رپورٹ جاری ہوئی ہے، تحریک انصاف کے رہنماجہانگیر ترین ملک سے باہر ہیں۔ اپنے قیام کے دوران جہانگیر ترین نے کوئی سیاسی ملاقات نہیں کی ہے، واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماجہانگیر ترین نے کہا تھا کہ ایف آئی اے کی جانب سے مجھ پر عائد کئے گئے تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں،میرے متعلق کہانی گھڑ کے ایک خود ساختہ کیس بنایا گیا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ایف آئی اے کی جانب سے طلبی پر جہانگیر ترین نے رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ انکوائری کمیشن کی تخلیق کا مقصد چینی کی قیمت میں اضافے کی وجہ معلوم کرنا تھا۔ اس کے بر عکس جو بے سرو پا الزامات لگا کر مجھے ایف آئی اے طلب کیا جا رہا ہے ان الزامات کا چینی کی قیمت سے کوئی تعلق ہی نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں