0

پاکستانوں کیلئے بڑی خوشخبری ڈالروں کے انبار لگ گئے بڑے ادارے نے اربوں ڈالر کی منظوری دے دی

اسلام آباد(پی یو این)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 10 ارب ڈالرز کے فنڈز فراہمی کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خسرو بختیار کی جانب سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر سے ورچوئل میٹنگ کی گئی۔ اس دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر نے پاکستان کیلئے 10 ارب ڈالرز کے فنڈز فراہم کرنے کی منظوری دی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے اگلے 5 سال کے دوران اربوں ڈالرز فراہم کیے جائیں گے۔ فنڈز کی مدد سے ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جائے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر نے یقین دہائی کروائی کہ پاکستان کی ترقی کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کیلئے ایک بڑی خبر ہے۔ 10 ارب ڈالرز ایک بڑی رقم ہے جسے سے ملک میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے شروع کیے جا سکیں گے۔ ترقیاتی منصوبوں کے آغاز سے ناصرف ملک میں روزگار کی فراہمی میں اضافہ ہوگا، بلکہ ملک کی جی ڈی پی گروتھ بھی بڑھے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں