0

انتخابات میں شکست کے بعد دنیا کے سب سے زیادہ طاقت ور صدر ٹرمپ کے ساتھ کیا ہونے والا ہے ہوش اڑا دینے والی خبر

اسلام آباد،واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین خارجہ امور کمیٹی اورسینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں شکست ہوئی اور اس کے بعد انہوں نے وائٹ ہاوس چھوڑنے سے انکار کر دیا تو اس صورت میں امریکی فوج کو مداخلت کرنا پڑے گی۔امریکا کا سسٹم بہت مضبوط ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی فوج کی اعلیٰ قیادت وائٹ ہائوس سے باہر کا راستہ دکھائے گی۔امریکی فوج کے 4 سینئر ترین جنرلز بشمول چیف آف دی آرمی اسٹاف اپنی وردیاں پہن کر وائٹ ہاوس پہنچیں گے۔وہاں وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو سلیوٹ کریں گے اور پھر انہیں صدارتی محل سے باہر کا راستہ دکھایا جائے گا، دریں اثنا امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب میں اپنی فتح کا قبل از وقت اعلان کرتے ہوئے کئی ریاستوں میں تاحال جاری ووٹوں کی گنتی روکنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں