0

اسلام آباد میں کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح کتنے فیصد ہو گئی ہوش اڑا دینے والی خبر دارالحکومت کے دو مزید تعلیمی ادارے سیل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد میں کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.7فیصد ہو گئی جبکہ دارالحکومت میں دو مزید تعلیمی اداروں کو سیل کردیا گیا۔ دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انجام دیے گئے 2ہزار 958 ٹیسٹوں میں سے کووڈ 19 کے 228 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، کووڈ-19 کے دو مریض بھی فوت ہو گئے ہیں، 15 اگست کو دارالحکومت میں آخری بار سب سے کم 4کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ مزید پڑھیں: وزیر اعظم نے کورونا کے کیسز میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا آئی-8 سے 21 کیسز رپورٹ ہوئے، اس کے بعد جی۔9 سے 16، پی ڈبلیو ڈی کالونی سے 13، بحریہ ٹاؤن سے 12، ترلئی، آئی۔10 اور بارہ کہو سے 10، جی 11 اور جی 10 سے دس، دس کیس سامنے آئے ہیں، جی۔13 سے آٹھ، سوان گارڈن، سیہالا اور ڈی ایچ اے II سے سات، جھنگی سیدا ، جی ۔6 اور جی ۔8 سے چھ، ایچ -8، جی۔7، ایف۔10، ای-11 سے پانچ، پانچ اور چک شہزاد، ایف۔11 اور بنی گالہ سے چار چار، آئی۔19، غوری ٹاؤن، جی 5، ایف 8 اور علی پور سے تین، اور کورنگی ٹاؤن، گولڑا شریف، جی 15، ایف-6 سے دو، سینٹورس، سی بی آر ٹاؤن، جی-14، فیلکن کمپلیکس، ایف۔7، ڈی-12 اور بی-17 سے دو دو کیسز رپورٹ ہوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں