0

پی ڈی ایم کے بیانیہ سے اختلاف جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی راہنما حافظ حسین احمد کھل کر بول پڑے قیادت بارے ایسی بات کر دی جس کی توقع نہ تھی

اوکاڑہ (مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی راہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن جو کارروائی میرے خلاف کریں گے وہ اپنے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری کے خلاف بھی کریں جنہوں نے ایاز صادق کے مؤقف سے اظہار لاتعلقی کیا ہےجبکہ مولانا فضل الرحمٰن نے ایاز صادق کے گھر جا کرنہ صرف ان کے مؤقف کی تائید کی بلکہ مزید سخت مؤقف اختیار کیا. ”جنگ“ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئےحافظ حسین احمد نے کہا کہ میاں نوازشریف اپنی میڈیکل ٹیسٹ رپورٹس ڈیل کے ذریعے مینیج کروا کر پاکستان سے گئے،برطانیہ میں ان کی پہلی رپورٹ میں 2لاکھ88ہزار اور دوسری رپورٹ میں 2لاکھ38ہزار پلیٹ لیٹس آئے،جو پاکستان کی رپورٹس محض 6ہزار تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں