0

عمران خان کی کامیاب ڈپلومیسی پاکستانی معشیت کو استحکام دینے کے لئے دو بڑے دوست ممالک قرض میں توسیع دینے پر آمادہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) زرمبادلہ کے ذخائر کواستحکام دینے کیلئے پی ٹی آئی حکومت کے پاس ایک اور سال کیلئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور سعودی عرب سے حاصل کئے گئے 4 ارب ڈالرز کے ڈپازٹس قرضوں کی واپسی میں توسیع کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہا۔ انگریزی اخبار دی نیوز کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ایک اور سال کے لئے 4 ارب ڈالر کے قرض میں توسیع لینے کا فیصلہ کیا ہےکیونکہ اسلام آباد سردست قرضوں کی ادائیگی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ وزارت خزانہ کے اعلیٰ عہدیدار نے دی نیوز کو تصدیق کی کہ یہ دونوں ممالک 4 ارب ڈالر کے بقایا قرضوں میں توسیع دینے کیلئے تیار ہیں۔ پاکستان نے سعودی عرب اور یو اے ای سے 4ارب ڈالر ڈپازٹس کی ادائیگی مزید ایک سال کیلئے مؤخر کرنے کیلئے اپنی بھر پور لابنگ شروع کردی ہے ‘پاکستان کو 4ارب ڈالر کی رقم نومبر 2020ء سے فروری 2021کے درمیان اداکرنی ہے ۔سعودی عرب نے نومبر 2019 میں 1 ارب ڈالر کا ڈپازٹس قرض اور دسمبر 2019 میں بھی 1 ارب ڈالر فراہم کیا تھا۔ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط جنوری 2020 میں فراہم کی گئی تھی۔ پاکستان سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر واپس کرچکا ہے جبکہ 2 ارب ڈالرز ابھی بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں