0

کیاعبدالقادر بلوچ کی ن لیگ میں واپسی کا امکان ہے؟ خود ہی کھل کرحقیقت بیان کر دی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے 7 نومبر کو ایم پی اے ہاسٹل کوئٹہ میں پارٹی عہدیداروں، ہم خیال ساتھیوں، کارکنوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں مستقبل کے لائحہ عمل پر غور و غوض کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں پارٹی سے تحریری طور پر نہیں بلکہ زبانی استعفیٰ دیا ہے، لیکن اب مسلم لیگ ن میں واپسی کا امکان نہیں ہے، نہ مجھے واپس جانے کی خواہش ہے اور نہ انہیں میری ضرورت ہے۔ایک سوال کے جواب میں جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ نواب ثناء اللہ زہری مسلم لیگ ن چھوڑنے یا نہ چھوڑنے کے بارے میں خود بہتر بتا سکتے ہیں، نواب ثناء اللہ زہری پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر رکن بلوچستان اسمبلی ہیں، ان کے لیے پارٹی چھوڑنا اتنا آسان نہیں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں