0

اختلافات کھل کر سامنے آگئے حکومت کی بڑی اتحادی سیاسی جماعت کا وزیراعظم عمران خان کے ظہرانہ نہ شرکت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان آج اتحادیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے،مسلم لیگ ق نے ظہرانے میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ کیاگیاہے،چودھری پرویزالٰہی اور طارق بشیرچیمہ شرکت نہیں کریں گے ۔نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا اتحادیوں کے اعزاز میں ظہرانہ آج ہو گا،اتحادیوں کیلئے ظہرانہ کااہتمام وزیراعظم ہاﺅس میں کیاگیاہے،وزیراعظم موجودہ سیاسی صورتحال پر اتحادی جماعتوں کے رہنماﺅں کو اعتماد میں لیں گے ،ظہرانے میں اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کیلئے بھی مشاورت ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں