0

امریکی صدارتی انتخاب: جو بائیڈن وائٹ ہاؤس سے چند قدم کی دوری پر

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی صدارت کے لیے ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن اب وائٹ ہاؤس سےمحض چند قدم کی دوری پر ہیں اور شکست کی صورت میں نتائج نہ تسلیم کرنے کی دھمکی دینے والے امریکی صدر کے لیے دوبارہ صدر بننے کی راہیں مسدود ہوتی جارہی ہیں۔اب تک کے غیر حتمی نتائج کے مطابق جوبائیڈن 264 الیکٹورل ووٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکے جبکہ ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ 214 الیکٹورل ووٹس کے ساتھ ان سے کہیں پیچھے ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق جو بائیڈن نے سخت مقابلے والی 2 مزید ریاستوں مشی گن اور وِسکونسن میں کامیابی حاصل کر کے ’نیلی دیوار‘ (ڈیموکریٹس کی اکثریت والی ریاستیں) کے اہم حصے کو واپس پا لیا جو 2016 کے انتخاب کے دوران ڈیموکریٹس کے ہاتھوں سے پھسل گئی تھیں۔
امریکی انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوئے ایک روز گزرنے کے باوجود اب تک کوئی بھی امیدوار فتح کے لیے درکار 270 ووٹس حاصل نہیں کرپایا تاہم بڑی جھیلوں کے نام سے مشہور ریاستوں میں کامیابی نے انہیں 264 ووٹس دلا دیے اور ممکنہ طور پر وہ اقتدار کا ہما اپنے سر رکھنے کے لیے تیار ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں