0

یہ لوگ مجبور ہو کر سڑکوں پر رل رہے ہیں، ان کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں؛ق لیگ نے حکومت سے ایک اور مطالبہ کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) قائم مقام گورنر چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ کسان مجبور ہو کر سڑکوں پر رل رہے ہیں، ان کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں۔پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ کسان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ قومی اور سندھ اسمبلی میں کسانوں کے حق میں مثبت آواز کا آنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔ عوامی خدمت کا مشن آگے بڑھانے والے نمائندوں کو سامنے لایا جائے۔تفصیلات کے مطابق قائم مقام گورنر چودھری پرویز الہیٰ سے پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے ارکان پنجاب اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل، احسان الحق چودھری اور سینئر نائب صدر چودھری سلیم بریار نے ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی اور سیاسی صورتحال سمیت بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں