0

وزیراعظم عمران خان آج اتحادیوں کو ظہرانہ دیں گے،اہم معاملات زیر غوآئیں گے مسلم لیگ ق شریک ہو گی یا نہیں بڑی خبر جانئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان آج اتحادی جماعتوں کوظہرانہ دیں گے ،ظہرانے میں موجودہ سیاسی صورتحال، پاکستان ڈیموکریٹک موومٹ کے معاملے پر مشاورت ہوگی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سیاسی مشاورت کے لیے اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج وزیراعظم اتحادی پارٹیوں کو ظہرانہ دیں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اتحادیوں کو سیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔ اپوزیشن کی تحریک پی ڈی ایم سے نمٹنے کے لیے بھی مشاورت ہو گی۔ ظہرانے میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیدشریک ہوں گے۔وفاقی وزیرامین الحق ایم کیوایم پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جی ڈی اے کی نمائندگی فہمیدہ مرزا کریں گی اور بلوچستان عوامی پارٹی کی زبیدہ جلا ل بھی ظہرانے میں شریک ہوں گی ق لیگ کی شرکت بھی متوقع ہے تاہم اس کی قیادت کی جانب سے کوئی اعلان نہیں جیا گای

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں