0

شریف فیملی کے ساتھ رابطے کی خبریں؛حقیقیت کیا ہے ن لیگ نے خاموشی توڑ دی

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ہم بھی سن رہے ہیں کہ رابطے کیے جارہے ہیں لیکن اس میں افواہیں زیادہ ہیں، حقیقت کم ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ سن رہے ہیں کہ شریف فیملی کے ساتھ رابطے کیے گئے لیکن ان رابطوں کی کوئی براہ راست تصدیق نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ میرا کافی عرصے سے سلیمان شہباز کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا اس لیے میں اس بات کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتا ۔وزیراعظم عمران خان کے پی ٹی وی حملہ کیس میں بریت کے فیصلے کے متعلق سوال پر انہوںنے جوا ب دیا کہ پراسیکیوٹر نے آج 6سال بعد کہہ دیا کہ یہ کیس تو سیاسی بنیادوں پر ہوا تھا۔پراسیکیوٹر میاں نوازشریف اور شہبازشریف کے کیس میں جا کر کیوں نہیں کہتے کہ یہ سیاسی کیس ہے اس میں تو جج صاحب نے خود کہا کہ وہ بلیک میل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کو پی ٹی آئی حکومت نے یرغمال بنایا ہوا ہے وہ حبس بے جا میں ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں