0

مکہ مکرمہ میں تیز ہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارش؛عمرہ زائرین نے تیز بارش کے دوران طواف کعبہ کیا

جدہ (شاہ جہان شیرازی)مکہ مکرمہ میں تیز ہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارش بیت اللہ شریف میں موسلادھار بارش کے دوران عمرہ زائرین نے طواف کعبہ کیا اور اللہ کے حضور شکر ادا کیا مکہ مکرمہ گزشتہ تین دنوں کے دوران وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے مکہ مکرمہ اور گردونواح کے علاقوں میں بھی آج تیز ہوا کے ساتھ کالی گھٹائیں خوب جم کر برسیں اور کئی علاقوں کو سیراب کر گئیں تاہم مسجد حرم الحرام میں صحن کعبہ میں بارش نے روح پرور مناظر دیکھائے اللہ کے گھر سے میزاب رحمت سے بارش کا پانی عمرہ زائرین کی توجہ کا مرکز بنا رہا جبکہ عمرہ زائرین نے تیز بارش کے دوران طواف کعبہ کیا اور باران رحمت برسانے پر اللہ کا شکر ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں