0

مضاربہ اسکینڈل’نیب کو بڑی کامیابی مل گئی مفتی احسان کا اہم ساتھی گرفتار

راولپنڈی(ویب ڈیسک) نیب نے مضاربہ اسکینڈل کےنام پرعوام سےاربوں روپےفراڈکےکیس میں نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔نیب راولپنڈی نے اشتہاری ملزموں کے خلاف کارروائی میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزم اعجازحسین مضاربہ اسکینڈل کے مرکزی ملزم مفتی احسان کا شریک ملزم ہے، اور مضاربہ اسکینڈل کے نام پرعوام سے اربوں روپے فراڈ کے کیس میں نامزد ہے۔نیب کے جاری اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ نیب نے مفتی احسان کےشریک ملزم اعجازحسین کے 2016 میں وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے، اور ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں