0

ملک کی اہم شخصیات کے نواز شریف کے ساتھ رابطے، کیا بات چیت کی گئی تہلکہ خیز خبر آگئی

لندن (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی سماء نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کی اعلیٰ شخصیات نے نواز شریف فیملی کے ساتھ رابطے کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ملک کی اعلیٰ شخصیات نے سلیمان شہباز کے ذریعے رابطہ کیا اور انہیں اہم ترین پیغام بھجوایا۔نجی ٹی وی کے مطابق اہم شخصیات کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو معاملات بات چیت سے حل کرنے اور بیانات میں نرمی لانے کا پیغام دیا گیا تاہم ابھی تک کوئی بریک تھرو نہیں ہوا۔ نواز شریف نے پیغام کے جواب میں کہا ہے کہ فی الحال اتنے زیادہ بے چین نہ ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں