0

کورونا وائرس سے تعلیمی اداروں کی بندش وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی میدان میں آ گئے دوٹوک اعلان کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کرنے کا تاحال کوئی پلان نہیں ہے۔ڈینٹسٹری سکول کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذکورہ سکول میں جدید اور معیاری سہولیات موجود ہیں۔ میں نے اپنی پوری زندگی میں اس طرح کا پاکستان میں جدید ہسپتال کبھی نہیں دیکھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کورونا وائرس کے روزانہ کے اعدادوشمار کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے رہے ہیں۔ ہمیں موجودہ صورتحال میں زیادہ احتیاط کرنا ہوگی۔ اگر احتیاط نہ کی گئی تو ہم اپنے آپ کو مشکل میں ڈال لیں گے۔ ہسپتالوں میں وبا کے دوران میڈیکل سرگرمیاں بند نہیں کی جائیں گی۔ وبا کے دوران بھی لوگ بیمار ہوتے رہتے ہیں، ہمیں ان کو بھی دیکھنا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں