0

کورونا وبا کی دوسری لہر بڑے یورپی ملک میں کرفیو نافذ کر دیا گیا

وینس(ویب ڈیسک)کورونا وبا کی دوسری لہر میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اٹلی میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی میں رات بھر کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، یہ فیصلہ ملک میں روزانہ کی بنیاد پر 30 سے 35 ہزار کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے پر وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے اور اگر کیسز میں کمی نہ ہوئی تو مزید سخت اقدامات اُٹھانے کا عندیہ دیا ہے۔

زیادہ تر یورپی ممالک کو اس وقت کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا ہے۔ جرمنی، بیلجیم اور پرتگال میں گزشتہ ہفتے ہی لاک ڈاؤں کیا گیا تھا جب کہ یورپی ملک ہالینڈ اور ہنگری نے بھی پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں